Auto PhoneBusinessMobile PhoneSport

ایف بی آرنے گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی میں اضافہ کی تجویزدیدی ،گاڑیوں کی قیمتوںمیں اضافہ ہونے لگا

FBR Proposal for Increase in FED

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے گاڑیوںپر عائد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں دوگنااضافہ کرنے کی تجویزحکومت کو ارسال کردی گئی ہے جس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ پیداہوگیاہے، جبکہ اس سلسلہ میں بیشترکمپنیوںنے گاڑیوں کی قیمتوںمیں اضافہ کرناشروع کردیاہے، گذشتہ دنوں انڈس موٹرکمپنی جو پاکستان میں ٹویوٹابرانڈ کی گاڑیاں اسمبل اورفروخت کرتی ہے انڈس موٹرنے 2023میںمعاشی غیر یقینی صورتحال اور امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی انتہائی غیر مستحکم صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی کاروں کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا ہے۔14 فروری2023 کو اپنے ڈیلرز کو بھیجے گئے ایک خط میں، کمپنی نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں 890,000 روپے تک اضافہ کیا۔ قیمتوں میں پہلی بار اضافہ ہوا 12 جنوری کو قیمت میں اضافہ کیاتھا جبکہ ایک ماہ قبل کی گاڑیوںکی قیمتیں بڑھائی گئیں تھیں،اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی انتہائی غیر مستحکم صورتحال نے انڈس موٹرکمپنی کے لیے مینوفیکچرنگ کی لاگت کو بری طرح متاثر کیا ہے،جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ لازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button